ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ساحل آن لائن کے ٹیکنیکل ماہر سعید کولا نے ازدواجی زندگی میں رکھا قدم؛ دوست احباب کی طرف سے مبارکبادی کی سوغات

ساحل آن لائن کے ٹیکنیکل ماہر سعید کولا نے ازدواجی زندگی میں رکھا قدم؛ دوست احباب کی طرف سے مبارکبادی کی سوغات

Wed, 26 Jul 2023 20:17:30    S.O. News Service

بھٹکل 26 جولائی (ایس او نیوز)  ساحل آن لائن  نیوز پورٹل سمیت ساحل آن لائن یو ٹیوب چینل کے  ٹیکنیکل ماہر محمد سعید( ابن محمد شفیع کولا)نے  آج بدھ 26 جولائی کو   ازدواجی زندگی میں  قدم رکھا ۔ بھٹکل   جماعت المسلمین قاضی مولانا عبدالرب خطیب ندوی  نے ان کا نکاح   زُلیخہ  شفاء  (بنت افضل حُسین رکن الدین)  سے پڑھایا۔

شادی کی تقریب میں  ان کے  دوست احباب، رشتہ دار اورساحل آن لائن کے تمام اسٹاف سمیت بھٹکل کے  کئی  ذمہ داران    موجود تھے۔

اس پُرمسرت موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری، جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی، قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر ایڈوکیٹ مزمل قاضیا، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر عمر فاروق مصباح، سکریٹری جنرل عتیق الرحمن مُنیری،  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر عزیز الرحمن رکن الدین ندوی، انڈین نوائط فورم کے صدر ایس ایم سید ارشد،  اُترکنڑا اے پی سی آر کے  صدر ڈاکٹر ظہیر کولا، جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ آفاق کولا کے ساتھ ساتھ گلف  میں مقیم  ذمہ داران بالخصوص  قائد قوم اور ساحل آن لائن کے چیرمین ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن، وائس چیرمین  عبدالمتین ائیکری، رحمت اللہ راہی،  جیلانی محتشم، عبدالسلام دامداابو، محمد اشفاق سعدا،     عُبیداللہ عسکری،  محمد آفاق نائطے،خواجہ فوزان محتشم  وغیرہ نے  مبارکبادی کی سوغات پیش کی ہے ۔


Share: